the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

فلسطینی قومی حکومت میں شامل وزیر برائے قانون و انصاف سلیم السقاء نے کہا ہے کہ نئی کابینہ میں شامل غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان کو وزارتوں کے قلم دان سونپ دیے گئے ہیں اور وہ معمول کے مطابق اپنا کام بھی شروع کر چکے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی وزیر انصاف نے کہا کہ ہمیں وزارتوں کے قلم دان سے ملے کوئی ایک ہفتہ ہوچکا ہے۔ گذشتہ ہفتے رام اللہ میں وزیراعظم رامی الحمد للہ سے ملاقات کے بعد غزہ سے تعلق رکھنے والے وزیروں کو ان کے عہدے دے دیے گئے تھے اور اب مغربی کنارے کے ارکان میں وزارتوں کی تقسیم کی تیاریاں جاری ہیں۔ جلد ہی ہم دوبارہ مغربی کنارے جائیں گے تاکہ دیگر ارکان کو بھی وزارتوں کے قلم دان سونپے جاسکیں۔

وزیر انصاف نے فتح کی سینٹرل کمیٹی کے رکن عزام الاحمد کے اس بیان کی سختی سے تردید کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کے اراکین کابینہ کو ابھی تک وزارتیں نہیں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عزم الاحمد کا بیان خود نہیں پڑھا اور نہ ہی انہیں ایسی کوئی بات کہتے سنا ہے لیکن میں واضح الفاظ میں بتا رہا



ہوں کہ غزہ میں وزارتوں کی تقسیم بہ طریق احسن انجام پا چکی ہے اور اس میں اب کوئی اختلاف باقی نہیں رہا ہے۔

خیال رہے کہ فتح کے رہ نما عزام احمد نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ قومی حکومت نے غزہ کی پٹی میں وزارتیں تقسیم نہیں کی ہیں اور فوری طور پر اس کا کوئی امکان بھی نہیں ہے۔

غزہ کی سابقہ حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر انصاف نے کہا کہ سابقہ ملازمین کے تنخواہوں کا معاملہ جلد حل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی حکومت اس سلسلے میں جلد ہی ایک اہم اجلاس منعقد کرے گی جس میں سابقہ ملازمین کی تنخواہوں کے اجراء سے متعلق لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

دریں اثناء غزہ کی پٹی میں قومی حکومت کے وزراء سے یورپی یونین کے ایک اعلیٰ اختیاراتی سفارتی وفد نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں غزہ کی پٹی کی موجودہ معاشی صورت حال اور اسرائیل کی جانب سے شہر پرعائد اقتصادی پابندیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یورپی وفد جون راٹر کی سربراہی میں گذشتہ روز غزہ پہنچا تھا۔ وفد میں فرانس، پرتگال، ڈنمارک اور سویڈن کے سفیر بھی شامل تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.